Welcome to Bise Malakand

FAQ

سرٹیفیکیٹ سیکشن

نام و ولدیت میں تصحیح
اگر امیدوار تصحیح کیلئے درخواست دیتاہے تو وہ سکول داخل خارج رجسٹر کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی اور پرنسپل کورنگ لیٹر یا EDO (سکولز) کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ جسکی بورڈ حکام تسلی حاصل کر لیں کہ سکول ریکارڈ یا EDO (سکولز) کا جاری کردہ سر ٹیفیکیٹ واقعی دفتری غلطی یا یعنی ریکارڈ سے نام کو دوسرے رجسٹر یا کاغذات میں منتقلی کراتے وقت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اصل اخبار کی کاپی کو آفس میں جمع کرانا۔
عدالتی فیصلے کے ذریعے نام ولدیت اور تاریخ پیدائش میں تبدیلی
اگر امیدوار اپنا نام، خاندانی نام یا تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرانا چاہتاہے تو ذیل میں دی گئی شرائط کے مطابق تبدیلی کراسکتاہے۔ (i امیدوار جس اخری ادارے میں پڑھاہو اس ادارے کے سر براہ کی وساطت سے سیکر ٹری صاحب کو درخواست دے گا۔پرائیویٹ امیدوار کسی تسلیم شدہ ادارے کے سربراہ کے ذریعے درخواست دے گا۔ (ii اپنے دعوے کی حمایت میں عدالتی حکم نامہ/ اجازت نامہ فراہم کرنا۔ (iii امیدوار مجوزہ فیس بمع اوریجنل سر ٹیفیکیٹ فیس جمع کرادے گا۔ (iv نو مسلم نام کی تبدیلی کی صورت میں فیس جمع کرانے سے مستثنی ہوں گے۔ تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی صورت میں امیدوار کو یہ ہدایت کی جائے گی کہ وہ بورڈ دفتر کے ریکارڈ میں کی گئی درستگی کے مطابق متعلقہ سکول اور نادرا میں بھی تصحیح کروالے۔ اگر کسی امیدوار کا تعلق قبائلی علاقوں سے ہو تو عدالتی حکمنامہ/ اجازت نامہ "ازپو لیٹیکل ایجنٹ" سے نام ، ولدیت یا تاریخ پیدائش تبدیل کرایا جائے۔
امید وار کے نام یا اسکے والد کے نام میں تصحیح<
امیدوار کے نام یا والد کی تصحیح جو میٹرک کاامتحان دے رہاہو یا امتحان پاس کر چکا ہو، مندرجہ ذیل شرائط کے تحت تصحیح کراسکتاہے۔ معمولی تصحیح (Minor Correction) : اس میں کسی لفظ کا نکالنا، لگانایا مٹانا ہوتاہے۔ جسے خان، جان، گل ،محمد وغیرہ یا خاندان/ قوم کے نام کو تبدیل کرنا، ایسی تبدیلیاں کسی بھی وقت بورڈ کو مطمئن کراکے کی جاسکتی ہیں۔ اس کیلئے کسی اخبار میں اشتہار اور مجوزہ فیس کو جمع کرانا ضروری ہے۔
(Vowel Correction)سپیلنگ/ ہجے میں غلطی
اگر کسی امیدوار کے نام یا ولدیت کے سپیلنگ میں غلطی ہو وہ داخل خارج رجسٹر کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی کے ساتھ Character/Domicile سرٹیفیکیٹ کی فوٹو کاپیاں بطور Supporting Documents و مجوزہ فیس کے ساتھ دفتر میں جمع کرانا۔
(Revised Certificate)ا صل سرٹیفیکیٹ کی تبدیلی
ا صل سرٹیفیکیٹ کی تبدیلی (Revised Certificate) : اصل سرٹیفیکیٹ کی تبدیلی کی صورت میں پرانا اصل سرٹیفیکیٹ کے ساتھ Revised DMC کی فوٹو کاپی اور مجوزہ فیس جمع کرانا ہوگا۔
(Duplicate Certificate) ڈوپلیکیٹ سر ٹیفیکیٹ
ڈوپلیکیٹ سرٹیکفیکیٹ کے حصول کے لئے ہدایات درجہ ذیل ہیں۔ (i ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس سے تصدیق شدہ ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر۔ (ii اپنے متعلقہ سکول کے ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس سے فارم ہذا کی تصدیق لازمی ہے۔ (iii مبلغ 1000/- روپے فیس ملاکنڈ بورڈ کے دائرہ اختیار میں واقع کسی بھی الائیڈ بینک، حبیب بینک چکدرہ، یونائیٹڈ بینک واڑی اور گل آباد یا ڈاکخانہ کے برانچ میں جمع کرانے کے بعد اصل رسید اس فارم کے ساتھ لازمی منسلک کریں۔ بصورت دیگر فارم واپس کیا جائے گا۔ (iv مقامی اخبار میں "اشتہار برائے" گمشدگی سرٹیفیکیٹ شائع کروائیں۔ جس میں گمشدہ سرٹیفیکیٹ پر درج نام،ولدیت ، سیریل نمبر، سال اور رول نمبر واضح دیئے گئے ہوں۔ اشتہار اور اخبار کے نام کا تراشہ سادہ کاغذ پر چسپاں کرکے فارم ہذاہ کے ساتھ لف کریں۔ (v ڈی ایم سی کی نقل ضرور نتھی کریں۔ (vi شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی (اپنی،اپنے والد یا بھائی کی) منسلک کریں۔ (vii داخلہ فارم نہ ملنے کی صورت میں سکول سے اصل داخل خارج رجسٹر بمع متعلقہ صفحہ کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنی ہوگی۔ (viii فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے دستخط شدہ حلفیہ بیان لازمی منسلک کریں۔
(Urgent/Ordinary) اسناد کی تصدیق پر کاپی
اوریجنل سرٹیفیکیٹ مقرر کردہ فیس کی رسید دفتر ہذا میں جمع کرانا۔

مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ ایک تعلیمی ادارے سے دوسرے تعلیمی ادارے (ملا کنڈ بورڈ کے احاطے کے اندر) کو حاصل کر نے کے شرائیط

ضروری نوٹ:۔ 16 کلو میٹرکے اندر مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔بشرطیکہ درجہ ذیل شرائیط میں سے کوئی ایک پورا نہ ہو۔
۱) ا گرکمزور ما لی وسائل کی وجہ سے ما ئیگریشن حاصل کر نا مقصود ہو تو: i۔ جس پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو طالب علم چھوڑنا چا ہتے ہواس کے سر براہ سے تصدیقی سر ٹیفیکیٹ جو اس امرکو واضح کر تا ہو کہ واقعی طالب علم کی مالی حا لت کمزرو ہے۔اور ادارے کی فیس وغیرہ برداشت نہیں کر سکتا/ کر سکتی ہے۔ i i۔ جس سکول کو مائیگریشن کر نا مقصود ہو اور وہ بھی پرائیوئٹ ادارہ ہو تو اس کے سر براہ کو چاہیے کہ سٹوڈنٹ کو ایسا سر ٹیفیکیٹ جاری کرے جس میں یہ ذکر ہو کہ سٹوڈنٹ کی غربت کی وجہ سے انکا ادارہ سٹوڈنٹ سے کو ئی فیس وغیرہ وصول نہیں کر ے گا اور سٹوڈنٹ کو فری تعلیم دلائے گا۔ ۲) اگر علاقے کے أب و ہوا کے نا موافق ہو نے کی و جہ سے مائیگریشن کر نا مقصود ہوتو متعلقہ سرکاری ہسپتال کے میڈیکل سپر ئٹنڈنٹ سے تصدیقیسر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔ ۳) اگر سکول کے نظم و ضبط کے خاطر دونوں اداروں کے سربراہان طا لب علم کے مائیگریشن کیلئے رضامندہو تو بھی مائیگریشن ہو سکتی ہے۔ مگر اس صورت میں دونوں سر بر ا ہان کی طرف سے واضح الفاظ میں مزکورہ سر ٹیفیکیٹ منسلک کر نا لا زمی ہے۔ ۴) والدین کی کسی ایک سکول، کالج، یا دفتر سے دوسری جگہ تبدیلی کی صورت میں اگرمائیگریشن کر نا مقصود ہو تو والدین کی ٹرانسفر أرڈر کاپی منسلک کر نا ضروری ہے۔ ۵) اگر والدین ادارے کے معیار تعلیم یا ماحول سے مطمئین نہیں ہوں تو دا خلے کے تین ماہ کے دوران مائیگریشن کروا سکتے ہیں۔ ۶) کو ئی ایسا مضمون جو طالب علم پڑ ھنے کا خواہشمند ہو مگر یہ سہو لت أس متعلقہ ادارے میں موجود نہ ہو تو أس ادارے کے سر براہ سے اس بارے میں تصدیقی سر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔ ۷) اگر دونوں اداروں کے ما بین فا صلہ 16 کلو میٹر سے زیادہ ہوں اور مائیگریشن بوجہ فیملی شفٹنگ حاصل کرانا مقصود ہو تو اس امر کو واضح کرنے کیلئے سٹوڈنٹ بیان حلفی پیش کرے گا کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ کو رہائش تبدیل ہونے کی بناء پر مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ کا حصول نا گزیر ہے۔
دیگر ہدایات برائے حصول مائیگریشن سرٹیفیکیٹ
۱) اگر مائیگریشن فرسٹ ائیر یا سیکنڈ ائیر کے لیول پر کسی ایک تعلیمی ادارے سے کسی دوسرے سرکاری ہائیرسیکنڈری سکول کو حاصل کر نا مقصود ہو اور دونوں ادارے ایک دوسرے سے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہوں تو پہلے ڈائر یکریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور سے (NOC) لانا ضروری ہے۔ ۲) مائیگریشن فارم کے ساتھ اپنے والدین میں سے کسی ایک یا سگے بھائی/ بہن کا کمپیو ٹرائزڈ قومی شنا ختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔ ۳) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ ارجنٹ فیس مبلغ 500 روپے ہیں لیکن فنی خرابی یا کام زیادہ ہو نے کی صورت میں مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ کے اجراء میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ۴) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ (ordinary) فیس مبلغ 300 روپے ہیں جو کہ حالات نارمل ہونے کی صورت میں 24 گھنٹے بعد جاری کیا جائے گا۔ ۵) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ منسو خ کروانے کیلئے اصل مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔جس کیلئے مبلغ 250 روپے کینسلیشن فیس اور بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔ ۶) ڈوپلیکیٹ مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ صرف أس بورڈ یا یونیورسٹی کو ہو سکتی ہے جہاں پہلے مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ حاصل کیا ہو۔ اس کے لئے مطلو بہ فیس 700 روپے اور بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔ ۷) سکول ٹو سکول یا کالج ٹو کالج مائیگریشن ہر سال کے 30 نومبر کے بعد حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ ۸) باقی بورڈ ٹو بورڈ یا کسی یو نیورسٹی ہر وقت ہو سکتی ہے بشرطیکہ فارم میں درج شدہ لوازمات اور معلومات مکمل ہوں۔
NATIONAL TALENT SCHOLARSHIP (NTS)
ہر سال میٹرک سالانہ اور انٹر سالانہ امتحان کے بعد میٹرک لیول پر Overall Top 10 میل سٹوڈنٹس اور Overall Top 5 فی میل سٹوڈنٹس کو NTS ملتا ہے۔جبکہ انٹر لیول پر Overall Top 5 پری میڈیکل، پری انجنیرنگ ، Humanities گروپ اور ایک ٹاپر سائینس جنرل گروپ والے کو NTS ملتا ہے۔ اکیڈیمک سیکشن ساری لوازمات پوری ہونے کی صورت میںNTS پراسس کرتا ہے لیکن یاد رہے کہ کوئی بھی اہلسٹوڈنٹس بہ یک وقت ڈبل سکالرشپ نہیں لے سکتاہے۔
ستوری دَپختونخواہ سکالرشپ
صوبائی حکومت کے جاری کردہ ستوری دَپختونخواہ سکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سالانہ امتحان میں سرکاری تعلیے اداروں میں Overall Top 20 سائنس اور أرٹس میں الگ الگ طلباء و طالبات کو صوبائی حکومت کی معاونت سے بالاترتیب 10 ہزار روپے ماہانہ میٹرک لیول طلباء و طالبات اور 15 ہزار روپے ماہانہ انٹر لیول طلباء و طالبات کو آگے تعلیم جاری رکھنے کی شرط پر ملتے ہیں۔بشرطیکہ انرولمنٹ سے لے کر امتحان پاس کر نے تک سٹوڈئٹ سرکاری تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم رہاہو۔ یاد رہے کہ بورڈ صوبائی حکومت کی طرف سے چیکس کی عدم دستیابی کی صورت میں ستوری دپختونخواہ سکالر شپ دلوانے کا پابند نہیں ہے۔یاد رہے آگے تعلیم میں پروفیشنل کورسز شامل نہیں مثلاََ PTC, CT, BEd نرسنگ وغیرہ۔
گولڈمیڈل پروگرام
بورڈ ہر سال میٹرک لیول میںOverall فرسٹ پوزیشن ہولڈر سائینس گروپ اور Overall فرسٹ پوزیشن ہولڈر أرٹس گروپ کو گولڈمیڈل اور پچاس ہزار روپے انعام دیتا ہے۔ جبکہ باقی Overall سیکنڈ اور تھرڈپوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کو بالترتیب سلور اور برونز میڈلز کے علاوہ 45 ہزار اور 40 ہزارنقد انعام بھی دیتا ہے۔ انٹرمیڈیٹ لیول پر ہر کیٹیگری میں الگ الگ پوزیشن پر گولڈ،سلور،برونز اور 50 ہزار، 45 ہزار اور 40 ہزار کا انعام دیتاہے۔ یاد رہے کہ بورڈ گولڈ میڈل پروگرام کا ہر سال مناسب وقت پر انعقاد کرتا ہے اور اس سلسلے میں تمام اہل طلباء و طالبات کو پروگرام میں شرکت کے لئے مطلع کیا جات ہے۔
SUMMER CAMP
اکیڈیمک سیکشن ہر سال IBCCاورKPBCCکی ہدایت کی روشنی میں معیار پر پورا أترنے والے طلباء(صرف میل طلباء) کیلئے تفریحی اور معلوماتی پروگرام جوکہ SUMMER CAMP کے نام سے پکاراجاتا ہے، کا انعقاد کرتا ہے اور اس سلسلے میں اہل طلباء کو شرکت کیلئے بر وقت مطلع کیا جاتا ہے۔
مقابلہ مضمون نویسی اور معنی خیزڈرائینگ خاکہ سازی
ملاکنڈبورڈ ہر سا ل پاکستان سا ئینس فاؤنڈیشن جو کہ ایک وفاقی ادارہ ہے کہ طرف سے مختلف موضوعات اور خاکہ جات پر مبنی در جہ بالامقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ہر ایک مقابلے میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزشن حاصل کرنے پر پاکستان سائینس فاؤنڈیشن اسلام أباد کی طرف سے نقد انعام ملتاہے۔
انرولمنٹ جماعت نہم
ہر سال عام طور پر مئی یا جون میں جماعت نہم کے طلباء و طالبات کا بورڈ کے ساتھ انرولمنٹ کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سٹوڈنٹ کا عمر امتحان دیتے وقت 14 سال ہونا ضروری ہے۔
رجسٹریشن جماعت یازازدھم(فرسٹ ائیر)
یہ عمل ہر سال عام طور پر اگست کے مہینے میں ہوتاہے۔ رجسٹریشن کیلئے صرف میل سٹوڈنٹ کیلئے عمر کی بالائی حد 19 سال مقرر ہے جبکہ فی میل مستثنیٰ ہیں۔19 سال سے زیادہ طلباء کیلئے متعلقہ ادارہ اپنے محکمہ کی صوبائی سربراہ کو عمر میں رعایت کیلئے مراسلہ لکھے گا۔جس کی کاپی سکرٹری ملاکنڈ بورڈ کو جمع کرے گا اور ایسے طلباء کو ادارہ مشروط بنیادوں پر داخلہ دے گا۔ جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان Overaged طلباء کیلئے Age rekaxation کا مراسلہ چئیرمین بورڈ کو کرے گا اور ایسے طلباء کو مشروط طور پر داخلہ دے گا۔ PSRA KP- ایکٹ 2017 کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی Affiliation بورڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ رجسٹریشن اور رینول KP-PSRA کے ساتھ کرایا جائے گا۔ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بورڈ میں اُس وقت Affiliation کے لئے رابطہ کریں جبکہ اُن کے ساتھ 9th کلاس کا انرولمنٹ ہو یا فرسٹ ائیر کی Registration ہو اور KP-PSRA نے باقاعدہ Affiliation کے لئے بورڈ کو Recommend کیا ہو۔ اس کے علاوہ باقی تمام معاملات کے لئے KP-PSRA کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کیا کریں۔

سسیکریسی سیکشن

Grace Marks
گریس مارکس DMC وصول کرنے کیلئے اُمیدوار اصل سابقہ DMCکے بمعہ 500روپے کی بینک چالان بورڈ کے سیکرسی سیکشن میں جمع کرے گا۔گریس مارکس کی سہولت اگلہ امتحان کے شروع ہونے سے پہلے حاصل کی جاسکتی ہے۔
Duplicate DMC
ڈوپلیکیٹ DMCکے حصول کیلئے اُمیدوار بورڈ سیکرسی سیکشن میں فارم جمع کرے۔ فارم کے ساتھ والدکے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بمعہ بینک چالان بورڈکے سیکرسی سیکشن میں جمع کرے۔
Verification
ٓاصل DMCیا اس کی فوٹو کاپی کی تصدیق کے لئے اُمیدوار کو چاہے کہ اصل DMCیا DMC کی فوٹو کاپی بمعہ بینک چالان بورڈ کے سیکرسی سیکشن میں جمع کرے۔
Cancellation
پیپر/ رزلٹ کینسلیشن کیلئے ،کینسلیشن درخواست فارم بورڈ کے سیکرسی سیکشن میں رزلٹ کے 10 دن کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔،کینسلیشن فارم بورڈ کے سیکرسی سیکشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ،کینسلیشن فارم کے ساتھ بینک میں جمع شدہ رقم کی اصل رسید، بیان حلفی،جس میں یہ اقرار کیا گیا ہوکہ اُمیدوار سابقہ رزلٹ کا دعوٰی نہیں کرے گا۔کینسلیشن فارم کے ساتھ 9th کلاس یا 1st Yearکی اصل DMC منسلک کرنا ضروری ہے۔9th لاس کا طالب علم ایک سے تین پیپر یا پور ا امتحان کینسل کرسکتا ہے جبکہ 1st yearکا طالب علم ایک سے دو پیپر یا پورا امتحان کینسل کرسکتا ہے۔ کینسلیشن کیلئے فی پرچہ فیس 500 روپے ہے ، جبکہ پورا رزلٹ کینسل کرنے کی فیس 2000 روپے ہے۔
Re-Totaling
Re-Totaling درخواست فارم بورڈکے سیکریسی سیکشن سے حاصل اور جمع کیاجا تا ہے۔ فارم کے ساتھ بینک میں جمع شدہ فیس کی اصل رسید اور DMC کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ Re-Totaling کیلئے فی پرچہ فیس 600 روپے ہے۔
(UFM Apeal) یو ایف ایم اپیل
اس کیلئے طالب علم چیئرمین بورڈ کو رزلٹ کے 15 دن کے اندردرخواست کرسکتا ہے۔ اپیل کیلئے 1000 روپے فیس بینک میں جمع کریں اور چالان درخواست کیساتھ منسلک کریں۔