Event:Secretary BISE Malakand Prof: Dr: Saeed Ahmad Sani visit to FC School Blambat
Description: #سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے پی ایس ٹو چیرمین حیاء محمود اور پی اے ٹو سکریٹری خائستہ زمان کے ہمراہ ایف سی سکول بلامبٹ کے میٹرک امتحانی ہال کا دورہ کیا#گذشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے جلانے کے بعد امتحانی ہال کو ڈسٹرکٹ کونسل بلامبٹ کو منتقل کیا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے طلباء سے مختصر خطاب میں کہا کہ سکول جلانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔تعلیم یافتہ قوم اس طرح کی حرکتیں نہیں کر سکتے شرپسندوں کو مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے طلباء کا حواصلہ بڑھایا.