رجسٹریشن جماعت یازازدھم(فرسٹ ائیر)
یہ عمل ہر سال عام طور پر اگست کے مہینے میں ہوتاہے۔ رجسٹریشن کیلئے صرف میل سٹوڈنٹ کیلئے عمر کی بالائی حد 19 سال مقرر ہے جبکہ فی میل مستثنیٰ ہیں۔19 سال سے زیادہ طلباء کیلئے متعلقہ ادارہ اپنے محکمہ کی صوبائی سربراہ کو عمر میں رعایت کیلئے مراسلہ لکھے گا۔جس کی کاپی سکرٹری ملاکنڈ بورڈ کو جمع کرے گا اور ایسے طلباء کو ادارہ مشروط بنیادوں پر داخلہ دے گا۔
جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان Overaged طلباء کیلئے Age relaxation کا مراسلہ چئیرمین بورڈ کو کرے گا اور ایسے طلباء کو مشروط طور پر داخلہ دے گا۔
PSRA KP- ایکٹ 2017 کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی Affiliation بورڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ رجسٹریشن اور رینول KP-PSRA کے ساتھ کرایا جائے گا۔ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بورڈ میں اُس وقت Affiliation کے لئے رابطہ کریں جبکہ اُن کے ساتھ 9th کلاس کا انرولمنٹ ہو یا فرسٹ ائیر کی Registration ہو اور KP-PSRA نے باقاعدہ Affiliation کے لئے بورڈ کو Recommend کیا ہو۔ اس کے علاوہ باقی تمام معاملات کے لئے KP-PSRA کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کیا کریں۔