گولڈمیڈل پروگرام
بورڈ ہر سال میٹرک لیول میںOverall فرسٹ پوزیشن ہولڈر سائینس گروپ اور Overall فرسٹ پوزیشن ہولڈر أرٹس گروپ کو گولڈمیڈل اور پچاس ہزار روپے انعام دیتا ہے۔ جبکہ باقی Overall سیکنڈ اور تھرڈپوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کو بالترتیب سلور اور برونز میڈلز کے علاوہ 45 ہزار اور 40 ہزارنقد انعام بھی دیتا ہے۔ انٹرمیڈیٹ لیول پر ہر کیٹیگری میں الگ الگ پوزیشن پر گولڈ،سلور،برونز اور 50 ہزار، 45 ہزار اور 40 ہزار کا انعام دیتاہے۔ یاد رہے کہ بورڈ گولڈ میڈل پروگرام کا ہر سال مناسب وقت پر انعقاد کرتا ہے اور اس سلسلے میں تمام اہل طلباء و طالبات کو پروگرام میں شرکت کے لئے مطلع کیا جاتا ہے۔