امید وار کے نام یا اسکے والد کے نام میں تصحیح
امیدوار کے نام یا والد کی تصحیح جو میٹرک کاامتحان دے رہاہو یا امتحان پاس کر چکا ہو، مندرجہ ذیل شرائط کے تحت تصحیح کراسکتاہے۔
معمولی تصحیح (Minor Correction) : اس میں کسی لفظ کا نکالنا، لگانایا مٹانا ہوتاہے۔ جسے خان، جان، گل ،محمد وغیرہ یا خاندان/ قوم کے نام کو تبدیل کرنا، ایسی تبدیلیاں کسی بھی وقت بورڈ کو مطمئن کراکے کی جاسکتی ہیں۔ اس کیلئے کسی اخبار میں اشتہار اور مجوزہ فیس کو جمع کرانا ضروری ہے۔