ضروری نوٹ:۔ 16 کلو میٹرکے اندر مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔بشرطیکہ درجہ ذیل شرائیط میں سے کوئی ایک پورا نہ ہو۔
۱) ا گرکمزور ما لی وسائل کی وجہ سے ما ئیگریشن حاصل کر نا مقصود ہو تو:
i۔ جس پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو طالب علم چھوڑنا چا ہتے ہواس کے سر براہ سے تصدیقی سر ٹیفیکیٹ جو اس امرکو واضح کر تا ہو کہ واقعی طالب علم کی مالی حا لت کمزور ہے۔اور ادارے کی فیس وغیرہ برداشت نہیں کر سکتا/ کر سکتی ہے۔
i i۔ جس سکول کو مائیگریشن کر نا مقصود ہو اور وہ بھی پرائیوئٹ ادارہ ہو تو اس کے سر براہ کو چاہیے کہ سٹوڈنٹ کو ایسا سر ٹیفیکیٹ جاری کرے جس میں یہ ذکر ہو کہ سٹوڈنٹ کی غربت کی وجہ سے انکا ادارہ سٹوڈنٹ سے کو ئی فیس وغیرہ وصول نہیں کر ے گا اور سٹوڈنٹ کو فری تعلیم دلائے گا۔
۲) اگر علاقے کے أب و ہوا کے نا موافق ہو نے کی و جہ سے مائیگریشن کر نا مقصود ہوتو متعلقہ سرکاری ہسپتال کے میڈیکل سپر ئٹنڈنٹ سے تصدیقی سر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔
۳) اگر سکول کے نظم و ضبط کے خاطر دونوں اداروں کے سربراہان طا لب علم کے مائیگریشن کیلئے رضامندہو تو بھی مائیگریشن ہو سکتی ہے۔ مگر اس صورت میں دونوں سر بر ا ہان کی طرف سے واضح الفاظ میں مزکورہ سر ٹیفیکیٹ منسلک کر نا لا زمی ہے۔
۴) والدین کی کسی ایک سکول، کالج، یا دفتر سے دوسری جگہ تبدیلی کی صورت میں اگرمائیگریشن کر نا مقصود ہو تو والدین کی ٹرانسفر أرڈر کاپی منسلک کر نا ضروری ہے۔
۵) اگر والدین ادارے کے معیار تعلیم یا ماحول سے مطمئین نہیں ہوں تو دا خلے کے تین ماہ کے دوران مائیگریشن کروا سکتے ہیں۔
۶) کو ئی ایسا مضمون جو طالب علم پڑ ھنے کا خواہشمند ہو مگر یہ سہو لت أس متعلقہ ادارے میں موجود نہ ہو تو أس ادارے کے سر براہ سے اس بارے میں تصدیقی سر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔
۷) اگر دونوں اداروں کے ما بین فا صلہ 16 کلو میٹر سے زیادہ ہوں اور مائیگریشن بوجہ فیملی شفٹنگ حاصل کرانا مقصود ہو تو اس امر کو واضح کرنے کیلئے سٹوڈنٹ بیان حلفی پیش کرے گا کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ کو رہائش تبدیل ہونے کی بناء پر مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ کا حصول نا گزیر ہے۔